شعیب اختر کی اہلیہ رباب سے شادی کس طرح ہوئی ؟ تفصیلات سامنے آگئیں

بدھ 17 جنوری 2018 15:31

شعیب اختر کی اہلیہ رباب سے شادی کس طرح ہوئی ؟ تفصیلات سامنے آگئیں
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17جنوری2018ء)قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر کے نام سے تو سب ہی واقف ہیں تاہم ان کی اہلیہ رباب کے بارے میں کوئی بھی زیادہ نہیں جانتا اور نہ ہی وہ آج تک میڈیا کے سامنے آئی ہیں ۔

(جاری ہے)

رباب 23جون1994ءکو صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے ہری پور کے ایک کاروباری اور مذہبی گھرانے میں پید ا ہوئیں اور24جون2014ءکو دنیا کے تیز ترین فاسٹ باﺅلر شعیب اختر کے ساتھ شادی کے حسین بندھن میں بندھیں ،شادی کے وقت شعیب اختر 38برس کے تھے جبکہ رباب ان سے تقریبا آدھی عمر کی تھیں تاہم دونوں اس وقت ہنسی خوشی زندگی گزار رہے ہیں اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے ۔

شعیب اختر کی رباب کے والد مشتا ق سے 2013ءمیں حج کے دوران ملاقات ہوئی جہاں شعیب نے ان سے اچھی سی لڑکی ڈھونڈنے کے لیے کہا لیکن یہ قسمت کا ہی کھیل تھا کہ ان کی شادی رباب سے ہوگئی ۔