لاہور ہائیکورٹ نے متحدہ اپوزیشن جماعتوں کو مال روڈ پر دھرنہ دینے کی اجازت دے دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 17 جنوری 2018 15:31

لاہور ہائیکورٹ نے متحدہ اپوزیشن جماعتوں کو مال روڈ پر دھرنہ دینے کی ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ اخبار 17 جنوری 2018 ) مال روڈ پر اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج سے متعلق لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی جس سے متعلق لاہور ہائی کورٹ نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ سنا دیا ہےدرخواست کا فیصلہ جسٹس امین الدین کی سربراہی میں تین رکنی بنچ ٹیم نے سنایا۔

(جاری ہے)

 لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق متحدہ اپوزیشن احتجاج کو مال روڈ پر دھرنے کی اجازت دی جا چکی ہے۔

ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق پاکستان عوامی تحریک رات 12بجے تک دھرنہ جاری رکھ سکے گا۔جب کہ میڈیا کو رات 12بجے کے بعد کوریج نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اس کے علاوہ احتجاج کو  مکمل سیکیورٹی دینے کا بھی حکم دیا گیا ہےیاد رہے کہ آج اپوزیشن جماعتیں مال روڈ پر احتجاج کر رہی ہیں۔اس احتجاج میں شیخ رشید،سراج الحق سمیت آصف علی زرادری اور عمران خان شریک ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :