پاک فوج کی قربانیوں سے ملک کے اندر امن قائم ہوا -جنرل (ر)خالدربانی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 17 جنوری 2018 15:25

پاک فوج کی قربانیوں سے ملک کے اندر امن قائم ہوا -جنرل (ر)خالدربانی
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 جنوری۔2018ء) آرمی ویلفئیر ٹرسٹ کے ایم ڈی جنرل (ر) خالد ربانی نے کہا ہے کہ پاک فوج کی قربانیوں سے ملک کے اندر امن قائم ہوا ہے اور سی پیک منصوبے کی تکمیل کے لئے پاک فوج کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس خطے میں امن کے قیام کے ساتھ ہی خوشحالی اور ترقی آئے گی۔ ہاو¿سنگ منصوبہ آرمی ویلفئیر ٹرسٹ کا بہترین منصوبہ ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار آرمی ویلفئیر ٹرسٹ میں منعقدہ تقریب جس میں شن کمپنی کے تعاون سے D.18 اسلام آباد کی اوپنگ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈی 18 ہاو¿سنگ کالونی بنے گی۔ آرمی جوانوں اور آفیسرز کے علاوہ شہداءکے لواحقین کو پلاٹ اور گھر تعمیر کر کے دئیے جائیں گے۔ تقریب میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے علاوہ مئیر راولپنڈی سردار نسیم خان،ایم پی اے عارف عباسی، راشد حفیظ اور دیگر سیاسی و عسکری شخصیات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے اپنے خطاب میں کہا کہ سی پیک پاکستان کا معاشی مستقبل ہے اس منصوبے کی کامیابی کے لئے ہمیں ایک قوم بن کر کام کرنا ہوگا۔ یہ منصوبہ حقیقی معنوں میں گیم چینجر ہے اور ہمار ا معاشی مستقبل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی ملک کی ترقی اور روزگار کی فراہمی کے لئے رئیل سٹیٹ ، کنسٹریکشن کا کاروبا ر اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔

ایک گھر کی تعمیر سے بہت سے افراد کے لئے روزگار کے دروازے کھل جاتے ہیں۔ پاکستان کی آبادی بڑھ رہی ہے۔ اس کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لئے رہائشی منصوبوں پر کام کرنا ضروری ہے۔ شن کمپنی کے سربراہ چودھری سجاد حسین نے کہا کہ محنت سے ہی پاکستان کی معاشی سرگرمیوں کو تقویت ملک سکتی ہے۔ ہم ایک ٹارگٹ مقرر کر کے کام کرتے ہیں اور ہمارا ماضی گواہ ہے کہ ہم نے ملک کی ترقی کے لئے کردار ادا کیا ہے اور مسلسل کوششوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بریگیڈئیر (ر)ظہیر الدین بابر نے کہا کہ رئیل سٹیٹ کے شعبے میں اے ڈبلیو ٹی کا سرمایہ محفوظ ہے۔ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے پاکستان کے لئے خدمات سرانجام دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :