وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے پمز ہسپتال میںنئے وارڈز کا افتتاح کر دیا

آئندہ سینٹ اجلاس میں شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کی پمز ہسپتال سے علیحدگی کا بل پاس ہو جائے گا،ہسپتال کی یونیورسٹی سے علیحدگی کے بعد ہسپتال میں افرادی قوت کی بھرتی کا عمل شروع کیا جائے گا، ڈ پمز میں مریضوں کا بوجھ بہت بڑھ چکا ہے جس کے پیش نظر عملہ اور سہولیات بھی بڑھانے پر توجہ دے رہے ہیں‘طارق فضل چوہدری کا تقریب سے خطاب

بدھ 17 جنوری 2018 16:05

وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے پمز ہسپتال میںنئے وارڈز ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2018ء) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے پمز ہسپتال میںنئے وارڈز کا افتتاح کر دیا ہے،وزیر مملکت نے کہا ہے کہ آئندہ سینٹ اجلاس میں شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کی پمز ہسپتال سے علیحدگی کا بل پاس ہو جائے گا،ہسپتال کی یونیورسٹی سے علیحدگی کے بعد ہسپتال میں افرادی قوت کی بھرتی کا عمل شروع کیا جائے گا، ڈ پمز میں مریضوں کا بوجھ بہت بڑھ چکا ہے جس کے پیش نظر عملہ اور سہولیات بھی بڑھانے پر توجہ دے رہے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پمز ہسپتال میںمیں نئے تعمیر ہونے والے وارڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

گزشتہ روزبدھ کو پاکستان انسٹیٹیوٹ ٓف میڈیکل سائنسز(پمز) میں نئے تعمیر ہونے والے وارڈ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی وزیر مملکت برائے کیڈ طارق فضل چوہدری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پمز ہسپتال میں 103 وینٹیلیٹرز کام کر رہے ہیںاورپمز میں ایک کروڑ پینتیس لاکھ روپے سے نئی ایمرجنسی تعمیر کی گئی نیا پیتھالوجی ڈیپارٹمنٹ قائم کیا گیا۔

(جاری ہے)

ہسپتال میں حاضری کو یقینی بنانے کے لئے بائیو میٹرک سسٹم لگایا گیا۔پمز میں سیکیورٹی کے لئیسی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے۔موسم گرما سے قبل ہسپتال میں سنٹرل اے سی سسٹم لگایا جائے گا۔ پمزمیں میڈیکل ویسٹ کو تلف کرنے کے لئے نیا سسٹم لگایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ سینٹ اجلاس میں شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کی پمز ہسپتال سے علیحدگی کا بل پاس ہو جائے گا۔

ہسپتال کی یونیورسٹی سے علیحدگی کے بعد ہسپتال میں افرادی قوت کی بھرتی کا عمل شروع کیا جائے گا۔ خطاب کے دوران اپنے سیاسی حریفوں ر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نعروں کے ذریعے تبدیلی نہیں آئے گی۔زینب کی نماز جنازہ کے لئے ایک کینیڈین مولوی پہنچ گئے۔ حقیقی تبدیلی کیلئے ہر ایک کو اپنا فرض ادا کرنا ہو گا۔اس موقع پر سیکرٹری کیڈ ، اور پمز کے اعلی عہدے داران نے بھی خاب کرتے ہوئے نئے وارڈ کے قیام کو مریضوں کے ایک نئی اور بہترین علاج گاہ قرار دیا