پوری قوم زینب کے والدین کے دکھ میں شریک ہے،

مجرموں کی کھوج میں دن رات کام کیا جا رہا ہے، ملزمان کی گرفتاری کا کوئی ٹائم فریم نہیں دے سکتے، اہل علاقہ تحقیقاتی ٹیم کا ساتھ دیں، نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا، زینب قتل کیس پر جے آئی ٹی سے بریفنگ لی ہے، ملزمان کو مثالی سزا دی جائے گی تا کہ آئندہ کوئی ایسا سوچ نہ سکے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی قصور میں میڈیا سے بات چیت

بدھ 17 جنوری 2018 16:05

پوری قوم زینب کے والدین کے دکھ میں شریک ہے،
قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پوری قوم زینب کے والدین کے دکھ میں شریک ہے، مجرموں کی کھوج میں دن رات کام کیا جا رہا ہے، ملزمان کی گرفتاری کا کوئی ٹائم فریم نہیں دے سکتے، اہل علاقہ تحقیقاتی ٹیم کا ساتھ دیں، نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا، زینب قتل کیس پر جے آئی ٹی سے بریفنگ لی ہے، ملزمان کو مثالی سزا دی جائے گی تا کہ آئندہ کوئی ایسا سوچ نہ سکے۔

بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ زینب کے قتل کی تحقیقات کیلئے تمام ادارے انتھک محنت کر رہے ہیں، عسکری انٹیلی جنس ایجنسیوں اور نادرا کی بھی معاونت حاصل ہے، اپیل کرتا ہوں کہ اس معاملے پر قیاس آرائی نہ کی جائے، مجرموں کا جلد پتہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں، نادرا، پنجاب فرانزک لیب کا بھی تعاون حاصل ہے، ملزم کی گرفتاری کا کوئی ٹائم فریم نہیں دے سکتے، پوری قوم زینب کے والدین کے دکھ میں شریک ہیں، اہل علاقہ تحقیقاتی ٹیم کا ساتھ دیں، نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا، زینب قتل کیس، سائنسی بنیادوں پر پیش رفت جاری ہے، قوم کی بیٹی زینب کے ساتھ درندوں نے زیادتی کی، مجرموں کو قانون کے مطابق کیفر کردار تک پہنچائیں گے، مجرموں کی کھوج میں دن رات کام کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پر امید ہوں تحقیقات میں جلد کامیابی ملے گی، زینب قتل کیس پر جے آئی ٹی سے بریفنگ لی ہے، قاتل کی گرفتاری کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی، ملزمان کو مثالی سزا دی جائے گی تا کہ آئندہ کوئی ایسا سوچ نہ سکے، قابل آفیسرز کی موجودگی میں تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :