لاہور احتجاج 2014کے دھرنوں کا تسلسل ہے‘

قادری اور عمران نے پارلیمنٹ پر حملہ کیا ‘ یہ مجرم ہیں ان کیخلاف تحقیقات نہیں ہو رہیں‘ طاہر القادری کا حق ہے کہ وہ انصاف کا مطالبہ کرے‘ ہم ان تمام قوتوں کے مخالف ہیں جو پاکستان کے آئین کی مخالفت کریگا‘ ججز، جرنیل، ممبران پارلیمنٹ آئین کے مطابق حلف اٹھاتے ہیں،کرپشن بڑی بیماری ہے، مل بیٹھ کر اس کا علاج دریافت کرنا ہوگاسانحہ ماڈل ٹائون واقعے کی اگر کوئی مذمت کرتا ہے تو اسے 12مئی کے واقعہ کی بھی مذمت کرنی ہو گی‘ جہاں 6گھنٹے تک گولیاں چلائی گئیں‘ ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کیلئے لمحہ فکریہ ہے،لوگوں کے سر پر نواز شریف سوار ہے‘ امریکی صدر کے بیانات پر سوچنا چاہیے، اگر نواز شریف آئین سے روگردانی کرے گا تو سب سے پہلے ہم خلاف ہوں گے پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

بدھ 17 جنوری 2018 16:01

لاہور احتجاج 2014کے دھرنوں کا تسلسل ہے‘
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2018ء) پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ لاہور احتجاج 2014کے دھرنوں کا تسلسل ہے، طاہر القادری اور عمران خان نے پارلیمنٹ پر حملہ کیا ہے، یہ مجرم ہیں ان کے خلاف تحقیقات نہیں ہو رہی ہیں، طاہر القادری کا حق ہے کہ وہ انصاف کا مطالبہ کرے، ہم ان تمام قوتوں کے مخالف ہیں جو پاکستان کے آئین کی مخالفت کرے گا، ججز، جرنیل، ممبران پارلیمنٹ آئین کے مطابق حلف اٹھاتے ہیں،کرپشن بڑی بیماری ہے، مل بیٹھ کر اس کا علاج دریافت کرنا ہوگاسانحہ ماڈل ٹائون واقعے کی اگر کوئی مذمت کرتا ہے تو اسے 12مئی کے واقعہ کی بھی مذمت کرنی ہو گی‘ جہاں 6گھنٹے تک گولیاں چلائی گئیں، ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کیلئے لمحہ فکریہ ہے،لوگوں کے سر پر نواز شریف سوار ہے، امریکی صدر کے بیانات پر سوچنا چاہیے، اگر نواز شریف آئین سے روگردانی کرے گا تو سب سے پہلے ہم خلاف ہوں گے۔

(جاری ہے)

وہ بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے ۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹائون واقعے کی اگر کوئی مذمت کرتا ہے تو اسے 12مئی کے واقعہ کی بھی مذمت کرنی ہو گی‘ جہاں 6گھنٹے تک گولیاں چلائی گئیں، ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کیلئے لمحہ فکریہ ہے،لوگوں کے سر پر نواز شریف سوار ہے، امریکی صدر کے بیانات پر سوچنا چاہیے، اگر نواز شریف آئین سے روگردانی کرے گا تو سب سے پہلے ہم خلاف ہوں گے، چھ گھنٹے تک بارہ مئی کو گولیاں چلائی گئیں،وکیلوں کو جلایا گیا، بارہ مئی کے حوالے سے ہمارے سوا کوئی نہیں بولا،اگر نواز شریف ووٹ کے تقدس کو نہیں مانتا عوام کی حکمرانی نہیں مانتا سب سے پہلے میں اس کی مخالفت کروں گا،طاہر القادری دوہری شہریت رکھتا ہے مگر اس کا حق ہے کہ وہ انصاف کا مطالبہ کرے، ہم ان تمام قوتوں کے مخالف ہیں جو پاکستان کے آئین کی مخالفت کرے گا، ججز، جرنیل، ممبران پارلیمنٹ آئین کے مطابق حلف اٹھاتے ہیں، آئین کی مضبوطی سب کی ذمہ داری ہے، نینن یاہو130لوگوں کا وفد لے کر آیا ہے، لاہور احتجاج 2014کے دھرنوں کا تسلسل ہے، طاہر القادری اور عمران خان نے پارلیمنٹ پر حملہ کیا ہے، یہ مجرم ہیں ان کے خلاف تحقیقات نہیں ہو رہی ہیں، یہ کرپشن ہمارے ملک کی بڑی بیماری ہے، سب کو اکٹھے بیٹھ کر اس کا علاج دریافت کرنا ہوگا۔