لوئر کرم ‘بادشاہ کوٹ میں امریکی ڈرون حملہ‘2افراد جاں بحق ‘ایک زخمی

بدھ 17 جنوری 2018 16:01

لوئر کرم ‘بادشاہ کوٹ میں امریکی ڈرون حملہ‘2افراد جاں بحق ‘ایک زخمی
کرم ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2018ء) لوئر کرم بادشاہ کوٹ میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا، ڈرون حملے میں مکان مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو پاک افغان سرحد کے قریبی علاقوں پر امریکی ڈرون طیاروں نے پروازیں کیں، لوئر کرم بادشاہ کوٹ میں دو ڈرون حملے کئے گئے، حملے میں دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا، ڈرون حملے میں مکان مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :