نوجوان نے گاڑی چوری ہونا نا ممکن بنا دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 17 جنوری 2018 15:20

نوجوان نے گاڑی چوری ہونا نا ممکن بنا دیا
پشاور(اردو پوائنٹ تازہ اخبار 17جنوری 2018) نوجوان نے گاڑی چوری ہونا نا ممکن بنا دیا۔تفصیلات کے مطابق پشاور سے تعلق رکھنے والے نوجوان انجینئیر ڈاکٹر اختر خلیل نے ایک ایسا ایپلیکشن سافٹ وئیر تیار کیا ہے جس سے کوئی بھی گھر بیٹھے گاڑی کو اپنے موبائل کے زریعے کنٹرول کر سکتا ہے۔متعارف کروائی گئی کٹ کی بدولت گھر میں بیٹھے گاڑٰ ی چلانے سے پندرہ بیس منٹ قبل گاڑی کا اے سی اور ہیٹر بھی آن کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

اس ایپ کے زریعے گاڑی کو چوری ہونے سے بھی بچایا جا سکتا ہے کیونکہ اس کا ایک مخصوص پاسورڈ ہوگا۔جب کہ گاڑی کی چابی گم ہونے کی صورت میں موبائل ایپلیکیشن سے گاڑی کو اسٹارٹ کیا جا سکتا ہے۔صوبائی وزیر ٹیکنالوجی کا کہنا ہے کہ حکومت نوجوان انجینئیر کی ہر ممکن مدد کرے گا۔برطانیہ سے پی ایچ ڈٰ ی کرنے والے ڈاکٹر اختر خلیل کا دعوی ہے کہ ا س سسٹم کے تحت اگلے تین سالوں میں خیبر پختون خواکے دو ہزار افراد کو روزگار مہیا کر سکتا ہے۔