مال روڈاحتجاج‘چڑیا گھر آج بند رہے گا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 17 جنوری 2018 15:18

مال روڈاحتجاج‘چڑیا گھر آج بند رہے گا
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 جنوری۔2018ء) لاہور مال روڈ پر اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے باعث جہاں مال روڈپر واقع بنک اور کاروباری مراکزبند ہیں وہیں آج چڑیا گھر بھی بند رہے گا، لاہور چڑیا گھر کو بند رکھنے کا فیصلہ ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

لاہور میں چیئرنگ کراس مال روڈ پر عوامی تحریک سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کےہونے والے احتجاج کے باعث سیکیورٹی خدشات کو پیش نظر رکھتے ہوئے چڑیا گھر انتظامیہ نے اسے ایک روز کے لیے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے بھی لاہور چڑیا گھر کو آج بند رکھنے کی ہدایت کی تھی۔

متعلقہ عنوان :