احتساب عدالت نے ڈاکٹرعاصم کوعلاج کے لئے لندن جانے کی اجازت دیدی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 17 جنوری 2018 15:18

احتساب عدالت نے ڈاکٹرعاصم کوعلاج کے لئے لندن جانے کی اجازت دیدی
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 جنوری۔2018ء) احتساب عدالت نے سابق وفاقی وزیرڈاکٹرعاصم کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں علاج کے لئے لندن جانے کی اجازت دیدی ہے۔عدالت نے ڈاکٹرعاصم کو لندن جانے کے لئے 15روز کی اجازت دے دی ہے، عدالت نے ڈاکٹر عاصم کو 60 لاکھ روپے زیر ضمانت جمع کرانے کا حکم بھی دیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عاصم کو 20 جنوری سے 5 فروری تک کی اجازت دی گئی ہے۔

ان کے خلاف احتساب عدالت میں 2 ریفرنس زیر سماعت ہیں۔ بیرون ملک قیام کے دوران ڈاکٹر عاصم کو حاضری سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔ڈاکٹر عاصم نے عدالت سے 20 فروری تک لندن جانے کی اجازت مانگی تھی۔ درخواست میںموقف اختیار کیاگیا کہ انہیں ریڑھ کی ہڈی میں تکلیف ہے۔ ایک بار ان کی سرجری بھی ہو چکی ہے جبکہ مزید ایک سرجری ابھی ہونا باقی ہے۔

متعلقہ عنوان :