مشیروزیر اعلی خواجہ احمدحسان کی زیرصدارت اورنج لائن سٹیئرنگ کمیٹی کااجلاس

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 17 جنوری 2018 15:12

مشیروزیر اعلی خواجہ احمدحسان کی زیرصدارت اورنج لائن سٹیئرنگ کمیٹی ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 جنوری۔2018ء) مشیروزیر اعلی خواجہ احمدحسان کی زیرصدارت اورنج لائن سٹیئرنگ کمیٹی کااجلاس ہوا، منصوبے پر تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیاگیا۔ منصوبے کا 82.2 فیصد تعمیراتی کام مکمل ہوچکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈ کے یو ای ٹی سائٹ آفس میں اورنج لائن اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں وائس چیئرمین واسا چودھری شہباز احمد اور چیف انجیئنر ایل ڈی اے اسرار سعید نے شرکت کی۔

ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی بلال مصطفی سید، سی ای او حبیب کنسٹرکشن شاہد سلیم، پرا جیکٹ ڈائریکٹرحماد الحسن،پراجیکٹ ڈائریکٹراقرار حسین، اے سی سٹی عبداللہ خرم نیازی، پراجیکٹ ڈائریکٹر مظہرحسین، نیسپاک کے نمائندے، سکیورٹی حکام اور چینی کمپنی سی ای سی، سی آر نارنکو کے نمائندے اجلاس میں موجودتھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اورنج لائن منصوبے پرکام کی رفتار کاجائزہ لیاگیا، بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبے کا سول ورک 82.2 فیصد سے زائد تعمیراتی کام مکمل کرلیا گیا ہے۔

پیکج ٹو کے 806 میں سے 660 یو ٹب گرڈرز کی تنصیب مکمل ہوچکی ہے،806 میں سے 785 یوٹب گرڈر مکمل کرلیے گئے جبکہ 21 باقی ہیں۔ پیکج ٹو کے یو ٹب گرڈرز جلد مکمل کرلئےجائیں گے.۔ پیکج ٹومیں سڑکوں کی بحالی کام تیزی سےجاری ہے۔خواجہ احمد حسان نے کہاکہ بابا موج دریا دربار کی اراضی کا مسئلہ بھی حل ہوچکا ہے جہاں تعمیراتی کاموں کا آغاز کیا جا چکا ہے۔خواجہ احمدحسان نے جی پی او سٹیشن کے لئے تین شفٹس میں 24 گھنٹے کام کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔