اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کی انتظامیہ نے پولیس اور دیگر اداروں کو بلٹ پروف روسٹرم لگانے سے روک دیا

احتجاج والی جگہ سے کنٹینرزاور موبائل جیمرزکو بھی نہ لگانے دیا ‘ سیکورٹی ادارے انتظامیہ کے رویے کی ویڈیوز بناکر ثبوت بھی رکھتے رہے‘ذرائع

بدھ 17 جنوری 2018 15:52

اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کی انتظامیہ نے پولیس اور دیگر اداروں کو بلٹ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2018ء) اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کی انتظامیہ نے پولیس اور دیگر اداروں کو بلٹ پروف روسٹرم لگانے سے روک دیا جبکہ سیکورٹی ادارے انتظامیہ کے رویے کی ویڈیوز بناکر ثبوت بھی رکھتے رہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق احتجاج کی انتظامیہ نے پولیس اور دیگر اداروں کے ساتھ تعاون کرنے سے انکارکردیااور پولیس حکام کوقائدین کی تقاریر کیلئے بلٹ پروف روسٹرم رکھنے سے منع کردیااحتجاج والی جگہ سے کنٹینرزاور موبائل جیمرزکو بھی نہ لگانے دیا اور احتجاجی انتظامیہ کے لوگوں کے رویے اور حوالے سے کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں اپنی بے گناہی ثابت کر نے کیلئے انتظامیہ کے لوگوں کی باتیں ویڈیو ز کیمروں میں ریکارڈ کرتے رہے ۔