سعودی عرب میں پہلی فلم کی نمائش کر دی گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 17 جنوری 2018 15:03

سعودی عرب میں پہلی فلم کی نمائش کر دی گئی
(اردو پوائنٹ تازہ اخبار17جنوری 2018)سعودی عرب میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ملنے کے بعد ایک اور بڑی تبدیلی دیکھنے کو ملی ہے۔تفصیلات کے مطابق اب سعودی عرب میں بھی فلموں کی نمائش شروع کر دی گئی ہے۔ اور سعودی عرب کے شہر ریاض میں سب سے پہلی فلم دکھائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سعودی عرب میں فلموں کی نمائش کا آغاز بچوں کی اینیمیٹڈ فلموں سے ہوا ہے۔حکام کے مطابق ابھی فلمیں دکھانے کے لیے عارضی انتظامات ہیں لیکن مارچ تک سینما گھر بن جائیں گے اور باقاعدہ فلمیں دکھائی جائیں گی۔سعودی عرب میں ہونے والی ان تبدیلیوں سے متعلق دنیا بھر میں لوگوں کے مختلف تاثرات دیکھنے کو ملے ہیں۔