پیپلزپارٹی کاپی آئی اے کی نجکاری کے خلاف پار لیمنٹ کے اندر اور باہر بھر پور احتجاج کا اعلان

ضرورت پڑی تو حکومت کے اس فیصلے کے خلاف سپر یم کورٹ سے بھی رجوع کیا جائیگا ‘نوازشر یف اور انکی حکومت کے ترقی اور اداروں کو مضبوط کر نے کے دعویٰ جھوٹ کا پلندہ ہیں ‘(ن) لیگ کو کسی صورت قومی ادارے کو فروخت کر نے کی اجازت نہیں دی جائیگی ‘سید یوسف رضا گیلانی

بدھ 17 جنوری 2018 15:52

پیپلزپارٹی کاپی آئی اے کی نجکاری کے خلاف پار لیمنٹ کے اندر اور باہر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے وائس چیئر مین سید یوسف رضاگیلانی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے قومی ایئر لائن پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف پار لیمنٹ کے اندر اور باہر بھر پور احتجاج کیا جائیگا ‘نوازشر یف اور انکی حکومت کے ترقی اور اداروں کو مضبوط کر نے کے دعویٰ جھوٹ کا پلندہ ہیں ‘(ن) لیگ کو کسی صورت قومی ادارے کو فروخت کر نے کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز لاہور میں پی آئی اے کے یونین کے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ (ن) لیگ کی ناکام پالیسوں کی وجہ سے ملک معاشی طور پر بدترین مشکلات کا شکار ہے حکمران ملک اور قوم کی بجائے ذاتی مفادات کی سیاست کر تے ہیں جسکی وجہ سے پی آئی اے سمیت دیگر اداروں کو بہتر کر نے بجائے انکو فروخت کر نے کی پالیسی پر کام کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کسی بھی صورت پی آئی اے کی نجکاری کو برداشت نہیں کر یں گی اورہم حکومت کے اس اقدام کے خلاف پار لیمنٹ کے اندر اور باہر بھر پور احتجاج کر یں گے اور ضرورت پڑی تو حکومت کے اس فیصلے کے خلاف سپر یم کورٹ سے بھی رجوع کیا جائیگا ۔