آصف علی زرداری نے پنجاب پولیس کی سیکورٹی پرعدم اعتماد کا اظہار کردیا

سندھ پولیس کی40سے زائد کمانڈوز مال روڈ پر جلسے گاہ اور پنڈال میں سیکورٹی کے فر ائض سر انجام دیتے رہے ‘ذرائع

بدھ 17 جنوری 2018 15:42

آصف علی زرداری نے پنجاب پولیس کی سیکورٹی پرعدم اعتماد کا اظہار کردیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2018ء) پیپلزپارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری نے پنجاب پولیس کی سیکورٹی پرعدم اعتماد کا اظہار کردیا ‘سندھ پولیس کی40سے زائد کمانڈوز مال روڈ پر جلسے گاہ اور پنڈال میں سیکورٹی کے فر ائض سر انجام دیتے رہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری نے مال روڈ پر اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے دوران اپنی سیکورٹی کیلئے پنجاب پولیس کی سیکورٹی پر عدم اعتماد کر دیا اور انکی اور جلسے گاہ میں سیکورٹی کیلئے سندھ پولیس سے خصوصی طور پر40سے زائد پولیس کمانڈوز لاہورآئے اور جلسہ گاہ میں بھی انکی سیکورٹی کیلئے موجود رہے ۔