بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سماجی شعبہ کے حوالے سے اہم پروگرام ہے‘

حکومت نے پروگرام کے فنڈز کو تین گنا تک بڑھایا ‘ پروگرام کو بہتر بنانے کیلئے ملک بھر میں نیا سروے شروع کیا جارہا ہے‘ ماضی میں سیاسی بنیادوں پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے فارم تقسیم کئے گئے۔ نئے سروے کے تحت کوئی مستحق گھرانہ مس نہیں کیا جائے گا تمام ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ کیا جارہا ہے وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل کا قومی اسمبلی میں توجہ دلائو نوٹس کا جواب

بدھ 17 جنوری 2018 15:42

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سماجی شعبہ کے حوالے سے اہم پروگرام ہے‘
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2018ء) وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سماجی شعبہ کے حوالے سے اہم پروگرام ہے‘ حکومت نے پروگرام کے فنڈز کو تین گنا تک بڑھایا ہے‘ پروگرام کو بہتر بنانے کے لئے ملک بھر میں نیا سروے شروع کیا جارہا ہے‘ ماضی میں سیاسی بنیادوں پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے فارم تقسیم کئے گئے۔

(جاری ہے)

نئے سروے کے تحت کوئی مستحق گھرانہ مس نہیں کیا جائے گا تمام ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ کیا جارہا ہے۔ بدھ کو ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی اسمبلی میں توجہ دلائو نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ٹیمیں گھر گھر جائیں گی اگر کوئی گھرانہ کا اندراج نہ ہوسکے تو شکایات کے الزالہ کے لئے نظام رائج کیا جارہا ہے۔ پروگرام کو عالمی معیار کے مطابق بنانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ سروے مکمل ہونے کے بعد وسیلہ تعلیم اور دیگر پروگرام پر کام کیا جائے گا سروے میں ٹیمیں گھرانوں کے انٹرویو کرکے اندراج کریں گی۔

متعلقہ عنوان :