ہمیں حادثوں کا انتظار نہیں کرنا چاہیے بلکہ عملی اقدامات اٹھانے چاہئیں،مسرت احمد زیب قومی اسمبلی میںزینب کا ذکر کرتے آبدیدہ ہو گئیں

بدھ 17 جنوری 2018 15:38

ہمیں حادثوں کا انتظار نہیں کرنا چاہیے بلکہ عملی اقدامات اٹھانے چاہئیں،مسرت ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2018ء) پی ٹی آئی کی رکن مسرت احمد زیب قومی اسمبلی میں قصور کی سات سالہ زینب کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں جبکہ انہوں نے کہا کہ انہیں افسوس ہے کہ اس حوالے سے گزشتہ روز میرا بل ایجنڈے پر موجود تھا تاہم یہاں پر چند خواتین نے ہی اس کی مخالفت کرتے ہوئے کورم کی نشاندہی کی۔

بدھ کو قومی اسمبلی میں مسرت احمد زیب نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ قانون ہے اور عملدرآمد بھی ہو رہا ہے لیکن سزا بہت کم ہے۔ ارکان کو پہلے متعلقہ قوانین کا اچھی طرح سے جائزہ لینا چاہیے۔ بچوں سے زیادتی اور یورنوگرافی کے حوالے سے میں نے بل پیش کیا تھا جس میں پھانسی کی سزا کی تجویز دی گئی لیکن وزارت قانون اور انسانی حقوق نے اس کی مخالفت کی۔

(جاری ہے)

اس پر میں نے سزا کو پھانسی سے عمر قید میں بدلنے کی تجویز پیش کی وہ بل کمیٹی میں پڑا رہا اور اس پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ ہمیں حادثوں کا انتظار نہیں کرنا چاہیے بلکہ عملی اقدامات اٹھانے چاہئیں۔ کل جب میرا بل آرہا تھا تو افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ یہاں پر چند خواتین نے اسی کی مخالفت کی اور کورم کی نشاندہی کی گئی جس کے لئے شرم بہت معمولی لفظ ہے۔ اس ایوان میں جتنے لوگ ہیں وہ زینب واقعہ کے ذمہ دار ہیں۔

متعلقہ عنوان :