قومی اسمبلی ، جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگوں سے 72 شہید ہو چکے،

علاقہ کلیئر کیا جائے، رکن جمال الدین

بدھ 17 جنوری 2018 15:38

قومی اسمبلی ، جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگوں سے 72 شہید ہو چکے،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2018ء) جمیعت علماء اسلام (ف) کے فاٹا سے رکن جمال الدین نے کہا ہے کہ جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگوں سے 72 افراد شہید اور مویشیوں کا نقصان ہوا ہے‘ اس حوالے سے جامع اقدامات کرنے چاہئیں‘ ایک پہاڑی پر آٹھ ہزار بارودی سرنگوں کی موجودگی کی اطلاع ہے‘ اگر اس کے تدارک کے لئے اقدامات نہ کئے گئے تو صورتحال بہت خراب ہو جائے گی۔

بدھ کو قومی اسمبلی میں جمال الدین نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ منبر اور محراب والے وہی لوگ ہیں جنہوں نے ان کے کان میں اذان دی ہے۔

(جاری ہے)

اگر اس ایوان کو جرگے کا نام دینا ہے تو ٹھیک ہے لیکن جرگہ الگ چیز ہے۔ شاہ جی گل آفریدی نے نکتہ اعتراض پر بارودی سرنگوں سے متعلق واقعات کی نشاندہی کی اور کہا کہ علاقوں کو کلیئر کرانے کے بعد بھی اس طرح کے واقعات کیوں پیش آرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگوں سے 72 افراد شہید اور مویشیوں کا نقصان ہوا ہے۔ اس حوالے سے جامع اقدامات کرنے چاہئیں۔ ایک پہاڑی پر آٹھ ہزار بارودی سرنگوں کی موجودگی کی اطلاع ہے۔ اگر اس کے تدارک کے لئے اقدامات نہ کئے گئے تو صورتحال بہت خراب ہو جائے گی۔ چند روز پہلے بھی تین بچے اس طرح کے ایک واقعہ میں شدید زخمی ہو چکے ہیں۔