بھارت کو کسی دوسرے ملک کے ساتھ مل کر پاکستان کے خلاف عزائم کا منہ توڑ جواب ملے گا،

بھارتی آرمی چیف اپنی غلط فہمی کو دور کر لیں، وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف

بدھ 17 جنوری 2018 15:38

بھارت کو کسی دوسرے ملک کے ساتھ مل کر پاکستان کے خلاف عزائم کا منہ توڑ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2018ء) وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کو کسی دوسرے ملک کے ساتھ مل کر پاکستان کے خلاف عزائم کا منہ توڑ جواب ملے گا، بھارتی آرمی چیف اپنی غلط فہمی کو دور کرلیں، نیشنل سکیورٹی کونسل کا اجلاس معمول کے مطابق ہوتا رہتا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ نیشنل سکیورٹی کونسل کا اجلاس معمول کے مطابق ہوتا رہتا ہے جس میں مشرقی سرحد پر جو خلاف ورزیاں ہورہی ہیں، اس ساری صورتحال پر بات چیت ہوتی رہتی ہے، اللہ کے فضل وکرم سے بھارت کو کسی دوسرے ملک کے ساتھ مل کر پاکستان کے خلاف عزائم کا پاکستان کی طرف سے بھرپور جواب ملے گا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کو غلط فہمی ہے، وہ اپنی غلط فہمی کو دور کر لیں۔

متعلقہ عنوان :