پنجاب میں صحت کی سہولیات دوسرے صوبوں سے کافی بہتر ہیں، وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

بدھ 17 جنوری 2018 15:38

پنجاب میں صحت کی سہولیات دوسرے صوبوں سے کافی بہتر ہیں، وزیر مملکت برائے ..
اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2018ء) وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل نے کہا ہے کہ بلوچستان میں جو کچھ ہوا اس کے بعد لوگ جاگ چکے ہیں، پنجاب میں صحت کی سہولیات دوسرے صوبوں سے کافی بہتر ہیں، فیصل آباد میں تین بڑے ہسپتال ہیں۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کنٹینر میں لوگ کھانا لے کرجاتے ہیں، زرداری اگر طاہر القادری کے کنٹینر پر آتے ہیں تو اس سے جیت کس کی ہوئی، مولانا صاحب کی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت نے کہاکہ جمہوریت کے خلاف کوئی شخص سوچ نہیں سکتا، اب لوگ جاگ چکے ہیں۔ وزیر مملکت نے کہاکہ آئندہ عام انتخابات میں فیصلہ عوام نے کرنا ہے جو اصل طاقت ہیں۔ رانا افضل نے کہاکہ پنجاب میں صحت کی سہولیات دوسرے صوبوں سے کافی بہتر ہیں۔ میرے حلقے فیصل آباد میں تین بڑے ہسپتال ہیں جو حلقہ کی عوام کو بہترین طبی سہولیات فراہم کررہی ہیں۔ ان ہسپتالوں میں دوسرے اضلاع سے بھی مریض اپنے علاج کی غرض سے آتے ہیں۔ ان تینوں ہسپتالوں کو چیئرمین ایم پی اے ڈاکٹر نجمہ اپنی نگرانی میں چلا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :