ماضی میں ایک دوسرے پر الزامات لگانے والے ایک سٹیج پر اکٹھے ہیں، محسن شاہ نواز رانجھا

بدھ 17 جنوری 2018 15:38

ماضی میں ایک دوسرے پر الزامات لگانے والے ایک سٹیج پر اکٹھے ہیں، محسن ..
اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2018ء) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا ہے کہ ماضی میں ایک دوسرے پر الزامات لگانے والے ایک سٹیج پر اکٹھے ہوکر مسلم لیگ (ن) کو کمزور کرنے کی سازش کررہے ہیں، ماضی میں دھرنوں کی وجہ سے سرمایہ کاری متاثر ہوئی۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دھرنوں و احتجاج سے سرمایہ کاری رکے گی، ماضی میں بھی دھرنوں کی وجہ سے سرمایہ کاری متاثر ہوئی۔

قادری کو بجائے احتجاج کے عدالت جانا چاہئے۔ وزیر مملکت نے کہاکہ ماضی میں ایک دوسرے پر الزامات لگانے والے اب ایک سٹیج پر اکٹھے ہو گئے ہیں، ان کی کوشش یہی ہے کہ مسلم لیگ (ن) کو کمزور کیا جائے مگر ان کی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔