سیاست کرنی ہوتی تو ہم بھی مردان جا کر 3سالہ بچی کے لئے احتجاج کرتے ،شہباز شریف

بدھ 17 جنوری 2018 14:44

سیاست کرنی ہوتی تو ہم بھی مردان جا کر 3سالہ بچی کے لئے احتجاج کرتے ،شہباز ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔17جنوری2018ء) :خادم اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ زینب کو قتل کرنے والے کی گرفتار کے لئے ابھی کوئی وقت نہیں دیا سکتا،مجرموں کا پتہ جلد لگا لیا جائے گا،تحقیقاتی ٹیمیں دن رات کوشش کر رہی ہیں ۔انہوں نے میڈیا ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قاتل کی گرفتاری کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے اور میں اللہ سے دعا کرتا ہوں کہ ملزمان کو جلد از سے جلد کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا ۔

زینب کے کیس  میں بہت سے پیش رفت ہوئی ہے۔ میں خود بھی ذاتی طور پر اس کیس کا جائزہ لے رہا ہوں جے آئی ٹی سے بھی مکمل بریفننگ لی ہے اور ہم مجرموں کے کافی قریب پہنچ گئے ہیں ۔مردان میں جو واقع رونماء ہوا اس پر بہت افسوس ہے وہ بھی قوم کی بیٹی تھی ۔سیاست کرنی ہوتی تو ہم بھی مردان جا کر 3سالہ بچی کے لئے احتجاج کرتے ۔

(جاری ہے)

لوگوں نے اگر احتجاج اور تقریریں کر کے شوق پورا کرنا ہے تو کر لیں دھرنے دینے والے کس منہ سے بتائیں گے کہ ان کے آنسو مگر مچھ کہ ہیں یا حقیقی ہیں ۔

مہربانی کر کے ایسے واقعات پر سیاست نہ کی جائے اور عوام کے جزبات کو نہ بھڑکائیں ۔ جو ان ایسے واقعات پر سیاست کر رہا ہے یہ قوم کبھی بھی انہیں معاف نہیں کرئے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ زینب قتل کیس  میں جو لوگ تحقیقاتی ٹیم کی رہنمائی کریں گے ان کا نام ہمیشہ سے راز میں رکھا جائے گا ۔اور انہیں کسی بھی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا ۔

متعلقہ عنوان :