لندن میں اپنی جائداد چھپا کر پاکستان میں محل تعمیر کرنے والے کو بڑی سزا دے دی گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 17 جنوری 2018 14:42

(اردو پوائنٹ تازہ اخبار 17 جنوری 2018 ) برمنگھم میں رہنے والے بد نام زمانہ دھوکہ باز شخص محمد سلیمان اور اس کے بھائی کو دھوکہ دہی سے حا صل کی گئی کثیر رقم واپس کرنے کا حکم مل گیا ،تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ’’بکنگھم پیلس ‘ ‘ کی طرز پر محل تعمیر کرنے والے سلیمان احمد کو 13 لاکھ پاؤنڈ واپس کرینے کا حکم دے دیا گیا ہے،بصورت دیگر اس کو جیل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ملزم ایک دہائی سے نہ تو ٹیکس ادا کر رہا تھا اور نیشنل انشورنس سے بھی بچتا آ رہا تھا،اور دھوکہ دہی سے اب تک کثیر رقم کما چکا تھا۔اس کے علاوہ گروی جائداد کو حاصل کرنے کے لیے جعلی مالی دستاویزات دیکھانے کے جرم میں محمد سلیمان کے دو بھائی اور ایک بھابھی کو جیل بھی ہو چکی ہے۔ رائل اسٹیٹ ریکوری ٹیم نے تفشیش کے بعد عدالت محمد سلیمان اس کے بھائی شوکت ضمان اور دو ساتھیوں ارشد خان اور محمد مغل کو 13لاکھ پاؤنڈ واپس کرنے کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

7سالہ شاہ عالم خان کو پانچ سال،43 سالہ زمان کو ساڑھے چار سال اور 46سالہ حنا کو دو سال کی سزا دی گئی جب کہ 47سالہ ارشد خان کو پانچ سال اور 67سالہ مغل کو ساڑھے چار سال جیل میں رہنے کی سزا ہوئی ہے۔محمد سلیمان کے بھائی کو تین ماہ کے اند 4058852پاؤنڈ واپس کرنے کا حکم دیا گیا۔بصورت دیگر اسے جیل کی سلاخوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔جب کہ 67 سالہ مغل کو 1385775 پاؤنڈ ادا کرنے کا حکم دیا گیا ۔ورنہ اسے مزید سات سال جیل کی سزا ہو سکتی ہے۔تفتیشی ٹیم کا کہنا ہے کہ یہ سب سات سال کی سخت محنت کا نتیجہ ہے۔