مال روڈ احتجاج میں پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے متوقع ہیں۔ جمشید دستی نے بریکنگ نیوز دے دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 17 جنوری 2018 14:34

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2018ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے عوام راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی نے کہا کہ ہم نے حکومت گرانے کی بات کی تھی ، اس کی کل سے شروعات ہو رہی ہے۔ یہ طے ہے کہ ہم استعفے دینے کو تیار ہیں ۔ پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کے لوگ بھی موجود تھے اورشیخ رشید بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ہم بھی ایسی اسمبلیوں میں نہیں بیٹھنا چاہتے ، یہ جیلو ں میں جائیں گے،اور پھانسی پر بھی لٹکیں گے۔ جمشید دستی نے کہا کہ احتجاج میں کیا کیا ہو گا سب دیکھیں گے۔ ہم نے قائمہ کمیٹی میں ساف کہہ دیا ہوا ہے کہ اب جو نکلے ہیں تو رسمی طور پر نہیں نکلے ہم سب استعفے دینے کے لیے تیار ہیں۔ جمشید دستی نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں: