بینرز ، فلیکسز لگانے میں پی ٹی آئی تمام جماعتوں پر بازی لے گئی

کسی کی جانب سے فیس میں مد میں ایک روپے کی ادائیگی نہیں کی گئی ‘ پی ایچ اے

بدھ 17 جنوری 2018 15:26

بینرز ، فلیکسز لگانے میں پی ٹی آئی تمام جماعتوں پر بازی لے گئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2018ء) اپوزیشن جماعتوں کے مال روڈ پر احتجاجی جلسے کے تناظر میں مال روڈ ، جیل روڈ ،فیروز پور، ڈیوس روڈ سمیت دیگر شاہراہوں اور علاقوں میں بڑی تعداد میں بینرز اور فلیکسز لگائے گئے ۔ سروے کے مطابق تمام جماعتوں میں پی ٹی آئی بینرز اور فلیکسز لگانے میں بازی لے گئی اور مختلف رہنمائوں کی جانب سے قیادت اور اپنی تصاویر اور نعروں پر مبنی ہزاروں کی تعداد میں فلیکسز اور بینرز آویزاں کئے گئے ۔

(جاری ہے)

دوسری طرف عوامی تحریک ،پیپلز پارٹی ،مسلم لیگ (ق) کی جانب سے بھی مختلف مقامات پر فلیکسز ،بینرز اور پارٹی پرچم لگائے گئے تاہم یہ تعداد پی ٹی آئی کی جانب سے لگائے گئے بینرز ، فلیکسز کے مقابلے میں کہیں کم تھی ۔پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے مطابق پی ٹی آئی سمیت کسی بھی جماعت کی جانب سے بینرز اور فلیکسز لگانے کے لئے فیس کی مد میں ایک روپے کی بھی ادائیگی نہیں کی گئی ۔ اس کے علاوہ مختلف مقامات پر فلیکسز اور بینرز کے سائز کی بھی خلاف ورزی کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :