ائیر مارشل (ر) محمد اصغر خان کی 77ویں سالگرہ منائی گئی

بدھ 17 جنوری 2018 15:22

ائیر مارشل (ر) محمد اصغر خان کی 77ویں سالگرہ منائی گئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2018ء) تحریک استقلال کے بانی ائیر مارشل (ر) محمد اصغر خان کی 77ویں سالگرہ گزشتہ روز منائی گئی ۔ اصغر خان رواں ماہ کی پانچ تاریخ کو 96 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔اصغر خان کو پاک فضائیہ کے پہلے مقامی سربراہ ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ وہ 17جنوری 1921ء کو مقبوضہ کشمیر میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد بریگیڈئیر رحمت اللہ خان کا تعلق شمالی وزیرستان کی وادی تیرہ سے تھا جو برطانوی فوج کے لئے کشمیر میں ذمہ داریاں ادا کرتے رہے۔

ایئر مارشل (ر) اصغر خان سابق وفاقی وزیر عمر اصغر خان کے والد ہیں۔اصغر خان 1957ء میں ایئر چیف کے عہدے پر فائز ہوئے۔ اس وقت ان کی عمر 36 سال تھی اور وہ کم عمر ترین فضائیہ کے سربراہ تھے۔ قیام پاکستان کے بعد اصغر خان خاندان سمیت ایبٹ آباد منتقل ہوئے جہاں انہوں نے مستقل سکونت اختیار کی اور ان کے چھوٹے بھائی کے علاوہ تمام بھائیوں نے پاکستان آرمڈ فورسز میں خدمات انجام دیں۔

(جاری ہے)

اصغر خان نے 1939ء میں انڈین آرمی میں سیکنڈ لیفٹیننٹ کی حیثیت سے شمولیت اختیار کی اور 1940ء میں انڈین ایئر فورس میں شامل ہوئے۔ انہوں نے 1944-45میں برما مہم میں کمانڈ کی۔ قیام پاکستان کے بعد 1947ء میں ہی اصغر خان پاکستان ایئر فورس کے پہلے کمانڈنٹ بنے اور 1950ء میں انہیں پاک فضائیہ کے پہلے ایئر آپریشن کے ڈائریکٹر جنرل ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہوا۔

1970ء میں اصغر خان نے سیاست میں قدم رکھا اور تحریک استقلال نامی جماعت کی بنیاد رکھی۔ اسی سال انہیں انتخابات میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور 1977ء میں ہونے والے انتخابات میں بھی ان کی جماعت خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ کر پائی۔ اصغر خان نے 2012ء میں اپنی جماعت کو تحریک انصاف میں ضم کیا جس کے بعد انہوں نے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی۔اصغر خان پانچ جنوری 2018ء کو 96 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔ انہیں ایبٹ آباد میں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :