امریکہ ، اسرائیل اور بھارت کا ابھرتا ہوا گٹھ جوڑ اسلامی دنیا کیلئے انتہائی خطر ناک ہے ،ْچیئر مین سینٹ
بدھ 17 جنوری 2018 15:21
(جاری ہے)
انہوں نے خبردار کیا کہ عالمی منظر نامے پر تیزی سے بدلتی صورتحال میں امریکی ، اسرائیلی اور بھارتی گٹھ جوڑ ابھرتا ہوا نظر آرہا ہے اور مسلم دنیا کو مل کر اس کا مقابلہ کرنا ہوگا کیونکہ اگر آج پاکستان اور ایران زیر عتاب ہیں تو کل کسی اور اسلامی ملک کی باری ہوگی ۔
میاں رضاربانی نے کہا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ کے امن عمل کو تہہ بالا کرنے کے اقدام کی پر زور مذمت کرتا ہے ۔ اس اقدام نے نہ صرف قانون کی بالادستی اور بین الاقوامی روایات کی نفی کی بلکہ سامراجی ذہنیت اور عاصبانہ سوچ کے نظریے ’’ جس کی لاٹھی اس کی بھینس‘‘ کو مزید تقویت دی ۔ میاں رضاربانی نے کہا کہ ایشیاء کے حوالے سے امریکہ کا دہرا معیار سب کے سامنے ہے جس کے تحت غیر جمہوری ہتھکنڈوں کے ذریعے جمہوری عمل کو سبوتاژ کرنے اور حکومتیں گرانے کی سازشوں کے جال بننے کو فروغ دیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کے ایسے اقدامات سے بین الاقوامی سطح پر دہشت گردی کے خلاف ہونے والی کوششوں کو نقصان پہنچے گا۔ اور اس سے عوام میں بے چینی مزید زور پکڑ جائے گی ۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے میاں رضاربانی نے کہا کہ پاکستان فلسطین کے مسئلے پر فلسطینیوں کے موقف کی بھر پور تائید کرتا ہے اور پاکستان کی پارلیمان نے قرار دادوں کے ذریعے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے نہ صرف اسرائیلی بربریت کی مذمت کی بلکہ فلسطینیوں کی الگ ریاست کے مطالبے کی بھرپور حمایت بھی کی ہے ۔ میاں رضاربانی نے او آئی سی اور اسلامی ممالک کی پارلیمانی یونین کو مزید فعال اور موثر بنانے کی ضرورت پر زور دیا ۔ تاہم انہوں نے کثیر الجہتی سطح پر معیشت ، تجارت ، سرمایہ کاری، تعلیم ، صحت اور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے میدانوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ معیشت اور سیکورٹی ایسے اہم مسائل ہیں جن سے تمام مسلم امہ کو امن و سلامتی کو خطرات لاحق ہیں ۔ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور شدت پسندی اور دہشت گردی کے خلاف اپنا موثر کردار ادا کرتا رہے گا۔ تاہم اس ضمن میں مشترکہ کوششوں پر زور دیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام امن ، محبت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے اور اس پیغام کو عام کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔ میاں رضاربانی نے شرکا پر زور دیا کہ مسائل کا مقابلہ مشترکہ طور پر بہتر انداز میں کیا جا سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے مسائل مشترک ہیں اور ان کے حل کیلئے مشترکہ حکمت عملی وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ شرکاء نے میاں رضاربانی کے پر جوش خطاب پر بھرپور داد دی اورانکی شرکت کو انتہائی اہم قرار دیا ۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.