بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاک فوج کا شہیدجوان ملک ندیم اعوان آبائی گائوں سنگولہ میں سپرد خاک

بدھ 17 جنوری 2018 15:03

بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاک فوج کا شہیدجوان ملک ندیم اعوان آبائی گائوں ..
راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2018ء) ایک اور محافظ دھرتی ماں پر قربان ،بھارتی فوج کی فائرنگ سے سنگولہ گائوں سے تعلق رکھنے والا پاک فوج کا اہلکار ملک ندیم اعوان شہید آبائی گاوں میں سپرد خاک ۔نکیال آزاد کشمیر کے علاقے جندروٹ میں مواصلاتی تنصیب کے دوران بھارتی فائرنگ سے چار پاک فوج کے جوان شہید ہوئے شہید ہونے والوں میں راولاکوٹ کے گاوں سنگولہ آگرہ سے تعلق رکھنے والا والدین کا اکلوتا بیٹا ندیم اعوان بھی شامل ہے ۔

(جاری ہے)

ندیم اعوان پانچ بہنوں کااکلوتا بھائی تھا وہ محکمہ داخلہ ( شعبہ شناختی کارڈ) کے سابق ملازم کریم اعوان مرحوم کا اکلوتا بیٹا تھا ۔ندیم اعوان کی نماز جنازہ آبائی گاوں آگرہ میں ادا کی گئی اس موقع پر سخت رقت آمیز مناظر دیکھنے ملے شہید ندیم اعوان کو فوجی اعزاز کے ساتھ آگرہ سنگولہ میں سپر دخاک کیا گیا ۔پاک فوج کے دستے نے شہید کی میت کو سلامی دی شہید کو گارڈ آف آنر پیش کرنے کے بعد سپردخا ک کیا گیا اعلی فوجی حکام اور حکومت آزاد کشمیر کی طرف سے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں ۔

متعلقہ عنوان :