مردان میں معصوم بچی کا قتل ،

حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی ناقابل معافی ہے، بلاول بھٹو

بدھ 17 جنوری 2018 15:01

مردان میں معصوم بچی کا قتل ،
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2018ء) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مردان میں معصوم بچی عاصمہ کی قتل کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ حالیہ واقعات پر دونوں صوبوں کے حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی ناقابل معافی ہے بدھ کے روز بلاول بھٹو زرادری نے مردان میں 3بچیوں کے جنسی زیادتی اور قتل پر مزاحمتی پیغام میں کہا کہ قصور اور مردان میں قوم کی بیٹیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے دیے گئے تاہم دونوں صوبوں کے حکمران مجرمانہ خاموشی رکئے ہوئے ہیں جو کہ ایک ناقابل معافی جرم ہے انہوں نے ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوے کہا کہ پیپلزپارٹی قوم کی بیٹیوں کی عصمت دری اور قتل کے واقعات پر ہزگز خاموش نہیں رہے گی اس کے لئے جس حد تک بھی جانا پڑا جائیں گے بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ مردان میں 3بچیوں کی جنسی زیادتی اور پھر ان کو قتل کرنا ایک گھنونا جرم ہے جس کی روک تھام کے لئے صوبائی حکومتوں کو سخت اقدامات اٹھانا ہونگی

متعلقہ عنوان :