بلوچستان، وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو اور وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کے درمیان اختلافات

سپیکر صوبائی اسمبلی راحیلہ مندوخیل کیخلاف تحریک عدم اعتماد التواء کا شکار

بدھ 17 جنوری 2018 15:01

بلوچستان، وزیراعلیٰ  عبدالقدوس بزنجو اور وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2018ء) بلوچستان کی نئی حکومت میں وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو اور وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کے درمیان اختلافات کے باعث سپیکر صوبائی اسمبلی راحیلہ مندوخیل کیخلاف تحریک عدم اعتماد التواء کا شکار ہوتی نظر آرہی ہے ۔ وزیر داخلہ سرفراز بگٹی سینئر وزیر کاعہدہ نہ دیئے جانے پر عبدالقدوس بزنجو سے سخت نالاں ہیں اور اپنے دفتر بھی نہیں جارہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ اور وزیر داخلہ کے درمیان اختلافات دور کرانے کیلئے سابق صدر آصف علی زرداری بیس جنوری کو دورہ حب کے موقع پر اہم کردار ادا کرسکتے ہیں نو منتخب حکومت کے باہمی اختلافات کی وجہ سے صوبائی اسمبلی کی سپیکر راحیلہ درانی کیخلاف تحریک عدم اعتماد فی الحال التواء کا شکار ہوگئی ہے دوسری طرف یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ جونہی صوبائی حکومت تحریک عدم اعتماد کی تیاری کرے گی تو راحیلہ درانی مستعفی ہوجائینگی اور ایم پی اے صالح بھوتانی کو نیا سپیکر چین لیا جائے گا ۔