لندن میں اپنی جائداد چھپا کر پاکستان میں محل تعمیر کرنے والے کو بڑی سزا دے دی گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 17 جنوری 2018 14:19

(اردو پوائنٹ تازہ اخبار 17 جنوری 2018 ) برھنگم میں رہنے والے ایک شخص کو دھوکہ دہی سے حا صل کی گئی کثیر رقم واپس کرنے کا حکم مل گیا ،تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ’’بکیھنگم پیلس ‘ ‘ کی طرز پر محل تعمیر کرنے والے سلیمان احمد کو 13 لاکھ پاؤنڈ واپس کرینے کا حکم دے دیا گیا ہے،بصورت دیگر اس کو جیل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ملزم ایک دہائی سے نہ تو ٹیکس ادا کر رہا تھا اور نیشنل انشورنس سے بھی بچتا آ رہا تھا،اور دھوکہ دہی سے اب تک کثیر رقم کما چکا تھا۔

اس کے علاوہ جعلی مالی دستاویزات دیکھانے کے جرم میں محمد سلیمان کے دو بھائی اور ایک بھابھی کو جیل بھی ہو چکی ہے۔تحقیقا ت کرنے کے بعد رائل اسٹیٹ ریکوری ٹیم نے محمد سلیمان اس کے بھائی شوکت ضمان اور دو ساتھیوں ارشد خان اور محمد مغل کو 13لاکھ پاؤنڈ واپس کرنے کا حکم دیا ہے۔