پبلک اکائونٹس کمیٹی کا اہم اجلاس کورم پورا نہ ہونے پر ملتوی

بدھ 17 جنوری 2018 15:01

پبلک اکائونٹس کمیٹی کا اہم اجلاس کورم پورا نہ ہونے پر ملتوی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2018ء) پبلک اکائونٹس کمیٹی کا اہم اجلاس کورم پورا نہ ہونے پر ملتوی کردیا گیا ۔ اجلاس طلب کرنے پر قومی خزانہ سے 50لاکھ روپے سے زائد کے اخراجات آتے ہیں پی اے سی کا اجلاس سید خورشید شاہ کی لاہور میں مصروفیت کی وجہ سے سردار عاشق گوپانگ کی صدارت میں ہوا تاہم کور م پورا نہ ہونے پر اجلاس کارروائی کے بغیر ملتوی کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وزارت میری ٹائم اور کراچی پورٹ ٹرسٹ میں مبینہ اربوں روپے کی کرپشن کے معاملات زیر بحث لائے تھے میری ٹائم وزات کے اعلیٰ حکام اجلاس میں شرکت کے لئے کراچی سے آئے تھے سردار کاشق گوپانگ کے ایک گھنٹہ انتظار کرنے کے بعد اجلاس برخاست کرنے کا اعلان کیا اور کورم پورا نہ ہونے پر افسران سے معذرت کرلی پی اے سی میں چھبیس اراکین پرمشتمل کمیٹی ہے جس میں صرف چھ اراکین حاضر ہوئے تھے آٹھ اراکین حاضر ہوتے تو اجلاس کی کارروائی شروع ہوسکتی تھی ۔