مشیرِ وزیراعظم عرفان صدیقی این بی ایف میں کل ’’ابنِ خلدون‘‘ کارنر کا افتتاح کریں گے

بدھ 17 جنوری 2018 15:01

مشیرِ وزیراعظم عرفان صدیقی این بی ایف میں کل ’’ابنِ خلدون‘‘ کارنر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2018ء) وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی کل جمعرات بک فائونڈیشن کے کوچہٴ کتاب کاریڈور میں قائم کیے گئے تیونس کے عظیم تاریخ دان و فلسفی اور عمرانیات کے بانی عبدالرحمان ابن خلدون کے نام پر بنائے گئے ’’ابنِ خلدون کارنر‘‘ کا افتتاح کریں گے۔ مہمانِ اعزاز سفیر جمہوریہ تیونس عزت مآب عادل العربی ہیں۔

نظامت کے فرائض فرحت آصف نور ادا کریں گی جب کہ ایم ڈی این بی ایف ڈاکٹر انعام الحق جاوید ابتدائی کلمات ادا کریں گے۔ سینئر ریسرچ فیلو ڈاکٹر ساجد احمد اعوان ابنِ خلدون کے حوالے سے کلیدی گفتگو کریں گے۔اس موقع پر جمہوریہ تیونس کے بارے میں خصوصی ڈوکو منٹری بھی دکھائی جائے گی۔

(جاری ہے)

’’ابنِ خلدون کارنر‘‘ بنانے کے تمام مراحل میں این بی ایف بُک ایمبیسیڈر محمد آصف نور نے رابطہ کاری کے فرائض سرانجام دیتے ہوئے اس کام کو پایہٴ تکمیل تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

اس کارنر کی ڈیزائننگ نامور آرٹسٹ عظیم اقبال نے کی ہے۔ یہ کارنر دونوں ملکوں کے مابین علمی و ادبی اور ثقافتی رابطے کا کام کرے گا۔ اس سے قبل این بی ایف میں آذر بائیجان کا ’’نظامی گنجوی کارنر‘‘ ایران کا ’’گوشہٴ حافظ شیرازی‘‘ اور پُرتگال کا ’’کیموس کارنر‘‘مکمل ہو چکے ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :