ٹرمپ اپنے فرائض کی انجام دہی کے لیے مکمل فٹ ہیں، وائٹ ہائوس

71سالہ ٹرمپ کا وزن 108 کلوگرام (239 پانڈز) اور قد چھ فٹ تین انچ ہے اور مجموری طور پر ان کی صحت بہترین ہے، تمام طبی معلومات یہ واضح کرتی ہیں کہ وہ مکمل طور پر صحت مند ہیں اور اپنی مدت صدارت کے دوران ان کی صحت ایسی ہی برقرار رہے گی،ڈاکٹر جیکسن کی پریس کانفرنس

بدھ 17 جنوری 2018 14:24

ٹرمپ اپنے فرائض کی انجام دہی کے لیے مکمل فٹ ہیں، وائٹ ہائوس
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2018ء) امریکی صدر کے طبی معائنے کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ،ڈاکٹر کا کہناہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ مکمل طور پر صحت مند ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہائوس میں ایک پریس کانفرنس کے دوران ڈاکٹر رونی جیکسن نے بتایا کہ 71 سالہ ٹرمپ کا وزن 108 کلوگرام (239 پانڈز) اور قد چھ فٹ تین انچ ہے اور مجموری طور پر ان کی صحت بہترین ہے۔

ان کے بقول تمام طبی معلومات یہ واضح کرتی ہیں کہ وہ مکمل طور پر صحت مند ہیں اور اپنی مدت صدارت کے دوران ان کی صحت ایسی ہی برقرار رہے گی۔جیکسن نیوی کے ریئرایڈمرل ہیں اور انھوں نے سابق صدر براک اوباما کا بھی بطور صدر آخری طبی معائنہ کیا تھا۔ڈونلڈ ٹرمپ کی ذہنی صحت سے متعلق کئی سوالات اٹھ رہے تھے جس کے بعد جمعہ کو انھوں نے بطور صدر اپنا پہلا مکمل طبی معائنہ والٹر ریڈ نیشنل ملٹری میڈیکل سینٹر میں کروایا۔

(جاری ہے)

جیکسن کا کہنا تھا کہ صدر نے انھیں ہدایت کی تھی وہ پریس بریفنگ کے دوران موجود رہیں اور ہر ایک سوال کا جواب دیں۔صدر کی ذہنی صحت کے بارے میں انھوں نے بتایا کہ اس ضمن میں ٹرمپ کی خواہش پر کیے جانے والے تجزیے میں وہ مکمل طور پر فٹ پائے گئے۔جیکسن کا کہنا تھا کہ "ہم ہر روز متعدد بار آپس میں بات چیت کرتے ہیں اور مجھے ان کی ذہنی صحت کے درست ہونے میں قطعا کوئی شبہ نہیں۔

اور اگر ایسا کچھ ہوتا تو میں یہ بات متعلقہ لوگوں کے علم میں ضرور لاتا۔تاہم صدر کے وزن اور ان کے روزمرزہ معمولات کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈاکٹر انھیں ورزش کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں اپنا وزن 10 سے 15 پانڈز تک کم کرنا چاہیے۔ ٹرمپ صدر گالف کھیلتے ہیں اور مرغن غذاں کے شوقین ہیں۔جیکسن نے بتایا کہ وہ خاتون اول ملانیا ٹرمپ اور صدر کی بیٹی ایوانکا کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں تاکہ ٹرمپ کو ورزش کرنے کے ساتھ ساتھ صحت بخش غذا کے استعمال کی طرف راغب کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :