پیروئن لے جاتے ہوئے پکڑی جانے والی غیر ملکی ماڈل نے انکشافات کر دئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 17 جنوری 2018 13:45

پیروئن لے جاتے ہوئے پکڑی جانے والی غیر ملکی ماڈل نے انکشافات کر دئے
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2018ء) : لاہور ائیر پورٹ پر ہیروئن اسمگل کرتے ہوئے پکڑی گئی چیک ری پبلک کی خوبرو ماڈل نے دوران تفتیش انکشافات کر دئے۔ تفصیلات کے مطابق ماڈل کا کہنا تھا کہ اسلام آباد اور لاہور سے پہلے بھی منشیات لے جاتی رہی ہوں۔ منشیات فرانس اٹلی اور ڈبلن اسمگل کیں۔

(جاری ہے)

لیکن لندن لے جاتے ہوئے پکڑی گئی۔ کسٹم حکام کی تفتیش میں غیر ملکی ماڈل کا کہنا تھا کہ میرے پاس لندن میں مقیم ایک شخص کی تصویر ہے جس سے بات چیت ہوتی ہے ۔ہر چکر پر مجھے پانچ سے ساڑھے پانچ ہزار یورو ملتے تھے۔ اور یہ مجھے وہاں ملتے تھے جہاں منشیات پہنچانی ہوتی تھیں ۔زیر حراست غیر ملکی ماڈل کو چوبیس جنوری کو دوبارہ عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :