لاہور‘تیز رفتاری کے باعث2 ٹریفک حادثات میں3 افراد جان کی بازی ہار گئے

بدھ 17 جنوری 2018 14:24

لاہور‘تیز رفتاری کے باعث2 ٹریفک حادثات میں3 افراد جان کی بازی ہار گئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2018ء) لاہور میں تیز رفتاری کے باعث ہونے والی2 ٹریفک حادثات میں3 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں،جبکہ ایک شخص کی تلاش کے لیے ریسکیو نے نالے میں آپریشن شروع کردیا گیا۔

(جاری ہے)

کاہنہ اور بھٹہ چوک کے علاقوں میں ہونے والی2 ٹریفک حادثات میں3 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں.کاہنہ میں ہونے والے ٹریفک حادثے میں دودھ لے جانے والی تیز رفتار پک اپ مٹی سے بھری ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکراگئی۔

جس کے نتیجے میں مصطفی آباد کے رہائشی 30 سالہ ظفر اور32 سالہ سعید جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے ٹرالی کو قبضے میں لے لیاہے،تاہم ٹرالی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ دوسرا ٹریفک حادثہ بھٹہ چوک میں پیش آیا۔جہاں تیز رفتار کار گندے نالے میں گرنے سے نصیر نامی شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرے شخص کی تلاش کے لیے ریسکیو کی جانب سے آپریشن کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :