ٹوئٹر پر لاہور کا ’’ مال روڈ‘‘ کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

بدھ 17 جنوری 2018 14:24

ٹوئٹر پر لاہور کا ’’ مال روڈ‘‘ کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2018ء) مال روڈ پر ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت میں اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کی تیاریاں مکمل ہیں، اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بھی کافی سرگرمی ہے اور ’’ مال روڈ‘‘ کا ہیش ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سانحہ ماڈل ٹائون کے شہداء کے انصاف کیلئے مال روڈ رلاہور پر بدھ کو عوامی تحریک کی جانب سے احتجاجی جلسہ کیا گیاجس میں تحریک انصاف، پیپلز پارٹی، (ق) لیگ ، پی ایس پی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتیں شریک ہوئیں ۔

پورا پاکستان آج کے احتجاج پر نظریں جمائے ہوئے ہے جبکہ سوشل میڈیا پر بھی خوب سرگرمی نظر آرہی ہے۔ فیس بک اور ٹوئٹر پر سیاسی کارکنان میں مال روڈ کا احتجاج سب سے گرم ترین موضوع بن چکا ہے۔ ٹوئٹر پر اس وقت ’’ مال روڈ‘‘ کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :