سپریم کورٹ کا پنجاب پولیس میں جعلی ڈگریوں پربھرتی اہلکاروں کی گرفتاری کا حکم

عدالت عظمیٰ کی ٹرائل کورٹ کوکیس دوبارہ سن کرمیرٹ پرفیصلہ کرنے کی ہدایت

بدھ 17 جنوری 2018 14:23

سپریم کورٹ کا پنجاب پولیس میں جعلی ڈگریوں پربھرتی اہلکاروں کی گرفتاری ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2018ء) سپریم کورٹ نے پنجاب پولیس میں جعلی ڈگریوں پربھرتی اہلکاروں کی گرفتاری کا حکم دیدیا۔بدھ کو جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ نے پنجاب حکومت کی ہائیکورٹ کے فیصلہ کیخلاف اپیل کی سماعت کی۔ ایڈیشنل پراسیکیوٹرپنجاب نے کہا کہ 7 اہلکارجعلی ڈگریوں پرراولپنڈی پولیس میں بھرتی ہوئے ، جعلی ڈگریوں والے مزید اہلکاروں کے مقدمات بھی عدالتوں میں ہیں۔

(جاری ہے)

ٹرائل کورٹ نے ملزمان کو محکمانہ کارروائی ہونے پربری کیا ،ہائیکورٹ نے بھی محکمانہ کارروائی کوکافی قراردیا ،محکمانہ کارروائی فوجداری کے برابرنہیں ہوسکتی ، قانون کے مطابق دونوں کارروائیاں ایک ساتھ ہوسکتی ہیں۔سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ کوکیس دوبارہ سن کرمیرٹ پرفیصلہ کرنے کی ہدایت کردی۔عدالت نے مقدمے میں نامزد ملزمان محمد ایوب، جہانگیراختر،ارشد محمود، ماجد علی ، محمد دل پذیر، بنیاد حسین اورغالب حسین کوگرفتارکرنے کا حکم دیتے ہوئے ضمانت پررہا ملزمان کومچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :