کراچی کی احتساب عدالت نے سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی

بدھ 17 جنوری 2018 14:23

کراچی کی احتساب عدالت نے سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم کو علاج کیلئے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2018ء) احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی ، تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم نے احتساب عدالت میں بیرون ملک علاج کیلئے درخواست دائر کر رکھی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ انہیں علاج کیلئے بیرون ملک جانا ہے عدالت سے استدعا ہے کہ انہیں 20 جنوری سے 20 فروری تک حاضری سے استثنیٰ دیا جائے،عدالت نے ڈاکٹر عاصم کو15 دن کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی‘عدالت نے انہیں 60 لاکھ روپے زرضمانت جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے ڈاکٹر عاصم کو 20 جنوری سے 5 فروری تک کی اجازت دیدی۔