اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسحاق ڈار کیخلاف اثاثہ جات ریفرنس بحال کردیا

نیب کی استدعا پر عدالت نے اسحاق ڈار کیخلاف حکم امتناع ختم کردیا

بدھ 17 جنوری 2018 14:07

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسحاق ڈار کیخلاف اثاثہ جات ریفرنس بحال کردیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2018ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس بحال کردیا‘ عدالت نے نیب کی استدعا پر اسحاق ڈار کے خلاف حکم امتناع ختم کردیا۔ بدھ کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کا ٹرائل بحال کردیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دینے کے خلاف درخواستیں مسترد اور اسحاق ڈار کو احتساب عدالت میں پیش ہونے کا حکم جاری کردیا۔

عدالت نے اسحاق ڈار کی استثنیٰ کی درخواستیں بھی مسترد کردیں۔ ڈویژن بینچ نے احتساب عدالت کا فیصلہ بحال کردیا۔ احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دیا تھا۔ ہائیکورٹ نے احتساب عدالت کے حکم پر حکم امتناعی جاری کیا تھا۔ عدالت نے نیب کی استدعا پر اسحاق ڈار کے خلاف حکم امتناع ختم کردیا ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے اسحاق ڈار کی درخواست پر سماعت کی۔

متعلقہ عنوان :