ملک لوٹنے والوں کے قانون کی گرفت میں جانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ، شیخ رشید

بدھ 17 جنوری 2018 14:07

ملک لوٹنے والوں کے قانون کی گرفت میں جانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ، ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2018ء) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہمارا احتجاج ان کیخلاف ہے جنہوں نے 9،9 ارب روپے داماد کو کابینہ سے دلوائے ۔ یہ لوگ غیر ملکی ایجنڈے پر اداروں کی تذلیل کر رہے ہیں ‘ جب تک ملک کو لوٹنے والے قانون کی گرفت میں نہیں ہوں گے چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

(جاری ہے)

بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ چوروں‘ لٹیروں ا ور ڈاکوئو کے خلاف احتجاج کا پہلا دن ہے ۔احتجاج ان کیخلاف ہے جنہوں نے 9,9 ارب داماد کو کابینہ سے دلوائے ۔ یہ لوگ سمجھتے ہیں انہیں ملک میں چوری کا حق ہے۔ یہ لوگ غیر ملکی ایجنڈے پر اداروں کی تذلیل کر رہے ہیں ‘ جب تک یہ ملک لوٹنے والے لوگ قانون کی گرفت میں نہیں ہوں گے چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

متعلقہ عنوان :