ماڈل ٹائون واقعہ پر انصاف ملنا چاہیے ‘

ہمارا پیپلز پارٹی کے ساتھ کوئی اتحاد نہیں تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عارف علوی کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 17 جنوری 2018 14:07

ماڈل ٹائون واقعہ پر انصاف ملنا چاہیے ‘
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عارف علوی نے مطالبہ کیا ہے کہ ماڈل ٹائون واقعہ پر انصاف ملنا چاہیے ‘ ہمارا پیپلز پارٹی کے ساتھ کوئی اتحاد نہیں ۔

(جاری ہے)

بدھ کو جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عارف علوی نے کہا کہ مطالبہ ہے ماڈل ٹائون میں جو واقعہ پیش آیا اس پر انصاف ملنا چاہیے۔ ہمارا پیپلز پارٹی کے ساتھ کوئی اتحاد نہیں ہے۔ عمرا ن خان اور آصف زرداری مختلف اوقات میں موجود ہوں گے۔