ٹیکنالوجی کے میدان میں شاندار کامیابی ، ہائیر کمپنی نے پہلا ''میڈ ان پاکستان'' لیپ ٹاپ تیار کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 17 جنوری 2018 13:35

ٹیکنالوجی کے میدان میں شاندار کامیابی ، ہائیر کمپنی نے پہلا ''میڈ ان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2018ء) : پاکستان نے ٹیکنالوجی کے میدان میں شاندار کامیابی حاصل کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق ہائیر کمپنی نے پاکستان کا پہلا '' میڈ ان پاکستان'' لیپ ٹاپ تیار کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق Haier Pakistan ملکی تاریخ میں پاکستان میں لیپ ٹاپ مینوفیکچر کرنے والا پہلا برانڈ بن گیا ہے۔ پاک چین دوستی دنیا بھر میں مشہور ہے ۔

چین نے ہر قدم پر پاکستان کا نہ صرف ساتھ دیا بلکہ ہمیشہ ہر ممکن مدد بھی فراہم کی۔ پاکستان اور چین کی لازوال دوستی اور CPEC کے عظیم منصوبے کے مزید ثمرات سامنے آنے لگے ۔ Haier Pakistan نے CPEC منصوبے کے تحت پاکستان اور چینی ماہرین کی مشترکہ کاوش سے پاکستانی تاریخ کا پہلا "میڈ ان پاکستان لیپ ٹاپ " تیار کرلیا۔ ہائیر پاکستان اور ربا کے سی ای او جناب جاوید آفریدی نے ملکی تاریخ کے پہلے "میڈ ان پاکستان لیپ ٹاپ" کی مینوفیکچرنگ پر اپنی ٹیم اور پوری پاکستانی قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں یہ ہائیر پاکستان اور ملک کے لیے ایک تاریخ ساز دن ہے اور وہ دن دور نہیں جب پاکستان ٹیکنالوجی کے دیگر شعبوں میں بھی خود کو منوالے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سی پیک اور پاکستان چین کی عظیم دوستی سے ملک ترقی کی نئی شاہراہوں پر گامزن ہوگا اور پاک چین اکنامک کاریڈور سے پاکستانی عوام کی تقدیر بھی بدلے گی ۔

متعلقہ عنوان :