سعودی عرب ، جازان میں ٹریفک حادثے میں 6 بھائی جاں بحق ، 

جازان روڈ کا عہدیدار برطرف

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 17 جنوری 2018 13:33

سعودی عرب ، جازان میں ٹریفک حادثے میں 6 بھائی جاں بحق ، 
جازان  (اردو پوائنٹ تازہ اخبار 17 جنوری 2018)   مقامی ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں وزارت نقل و حمل کے ترجمان ترکی الطعیمی نے واضح کیا ہے کہ وزیر نقل و حمل ڈاکٹر نبیل العامودی نے جازان روڈ ز کے ڈائریکٹرز محمد الحا زمی کی برطرفی اور صبیا ھروب روڈ حادثے کی تحقیقات کا حکم جاری کردیا۔

(جاری ہے)

الطعیمی نے بتایا کہ صبیا ھروب روڈ پر جگہ جگہ کھدائیوں اور معمول کی اصلاح و مرمت میں لاپروائی کے باعث منگل کو ہونے والے ہیبت ناک حادثے میں 6بھائیوں اور انکی ماں کی موت کے بعد ٹھیکیداروں اور متعلقہ عہدیداروں کےساتھ پوچھ گچھ کا حکم نامہ جاری کردیا گیا۔ اس حوالے سے دیگر تفصیلات کا اعلان جلد کیا جائیگا۔