حج درخواستیں ،ْ 20 ،ْ21 جنوری کوبینک برانچیں کھلی رہیں گی

بدھ 17 جنوری 2018 13:56

حج درخواستیں ،ْ 20 ،ْ21 جنوری کوبینک برانچیں کھلی رہیں گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2018ء) حج درخواستوں کی وصولی کیلئے بینکوں کی نامزد برانچیں 20 اور 21 جنوری کو کھلی رہیں گی۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک کے اعلامیہ کے مطابق بینک دولت پاکستان نے وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کی درخواست پر 13 نامزد بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ حج 2018ء کی درخواستوں کی واجبات کے ساتھ وصولی کیلئے 20 اور 21 جنوری 2018 (ہفتہ اور اتوار) کو اپنی نامزد برانچیں صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجکر 30 منٹ تک کھلی رکھیں۔

جن بینکوں کی برانچیں کھلی رہیں گی ان میں حبیب بینک، یونائیٹڈ بینک، نیشنل بینک آف پاکستان، ایم سی بی بینک، الائیڈ بینک، بینک آف پنجاب، بینک الفلاح، زرعی ترقیاتی بینک، حبیب میٹروپولیٹن بینک، میزان بینک، دبئی اسلامک بینک، فیصل بینک اور عسکری بینک شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :