وزیراعظم کے مشیر امیر مقام کی مردان میں بچی کے قتل کی مذمت

خیبر پختونخوا کی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مجرموں کو کٹہرے میں لایا جائے ،ْ مشیر وزیراعظم

بدھ 17 جنوری 2018 13:56

وزیراعظم کے مشیر امیر مقام کی مردان میں بچی کے قتل کی مذمت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2018ء) وزیراعظم کے مشیر امیر مقام نے مردان کے علاقے گوجر گڑھی میں معصوم بچی کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمسن بچوں کے ساتھ ملک بھر میں ہونے والے واقعات پوری قوم کیلئے لمحہ فکریہ ہیں ،ْصوبہ بدلتے ہی عمران خان کا انصاف بھی بدل جاتا ہے۔

(جاری ہے)

امیر مقام نے ایک بیان میں کہا کہ مردان واقعے نے عمران خان کی مثالی پولیس کی کارکردگی بے نقاب کر دی ہے اس سے پہلے پرویز خٹک کے علاقے اور حلقہ میں معصوم بچیوں کوزیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔

امیر مقام نے کہا کہ صوبہ بدلتے ہی عمران کا انصاف بھی بدل جاتا ہے ،ْان کا ضمیر صرف پنجاب میں جاگتا ہے مگر خیبرپختونخوا میں ہونے والے ظلم پران کا ضمیر سو جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مجرموں کو کٹہرے میں لایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :