ڈیووس میں شاہد خاقان اور مودی کی ملاقات متوقع

بدھ 17 جنوری 2018 13:56

ڈیووس میں شاہد خاقان اور مودی کی ملاقات متوقع
ٓنئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2018ء) سوئٹزر لینڈ کے تفریحی مقام ڈیووس میں ورلڈاکنامک فورم کے 48ویں اجلاس کے موقع پر 22جنوری کو پاکستان کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے درمیان ملاقات کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

نئی دہلی کے سفارتی اور سرکاری ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ممکنہ ملاقات کے حوالے سے نئی دہلی میں اہم میٹنگز جاری ہیں ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے خارجہ سیکرٹریوں کے درمیان باہمی امور پر دو طرفہ بات چیت کا امکان بھی ہے تاہم اس بارے میں جب بھارتی دفتر خارجہ کے حکام سے استفسار کیا گیا تو انہوں نے ان ممکنہ ملاقاتوں کے حوالے سے جواب دینے سے انکار کیا لیکن 22جنوری کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی طرف سے دئیے جانے والے استقبالیہ میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی شمولیت کے بارے میں تردید نہیں کی گئی

متعلقہ عنوان :