قصور میں درندگی کا نشانہ بننے والی زینب کے والد نے حکومت کو وارننگ دے دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 17 جنوری 2018 13:15

قصور میں درندگی کا نشانہ بننے والی زینب کے والد نے حکومت کو وارننگ دے ..
قصور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2018ء): نجی ٹی وی چینل پر ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے قصور میں جنسی درندگی کا نشانہ بننے والی ننھی زینب کے والد محمد امین نے کہا کہ ابھی زینب کے کیس میں تفتیش ہو رہی ہے۔ ابھی ہم دیکھ رہے ہیں کہ تفتیش کی کیا صورتحال نکلتی ہے ۔ اس میں فوج بھی شامل ہے اور ایم آئی بھی حصہ لے رہی ہے جس پر ہمیں اعتماد ہے۔

ان کے پاس جو بھی وسائل اور ٹیکنالوجی ہے اس کو استعمال کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

محمد امین کا کہنا تھا کہ آپ یقین کریں کوئی تصور نہیں کر سکتا کہ کراچی، اسلام آباد ، راولپنڈی ، گوجرانوالہ ،بھائی پھیرو، لاہور سمیت ملک بھر سے مجھے کہا جا رہا ہے کہ اگر آپ مطمئن نہیں ہیں تو آپ ایک اشارہ کریں، آپ کے لیے ہمارا خون بھی حاضر ہے ۔ اگر تفتیش نہیں ہوتی یا کوئی تعاون نہیں کرتا تو آپ ہمیں بتائیں ہم ہر لحاظ سے ہم حاضر ہیں۔  چاہے ہماری جان بھی چلی جائے پھر بھی ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ محمد امین نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں: