یمن میں قحط کا خطرہ، خناق کا مرض تیزی سے پھیلنے لگا

یمن کی ناکہ بندی ختم نہ ہوئی تویہ ملک اس سال قحط کی لپیٹ میں آجائیگا،عالمی اداروں کا انتباہ

بدھ 17 جنوری 2018 13:47

صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2018ء) گزشتہ تین برسوں سے جنگی تباہ کاریوں کے شکار ملک یمن کے اس سال قحط کا شکار ہو جانے کا خطرہ ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کئی امدادی اداروں کی طرف سے بتایا گیا کہ اگر جنگ ختم نہ ہوئی اور امدادی اشیائے خوراک کی درآمد آئندہ بھی متاثر ہوتی رہی، تو یمن اس سال قحط کی لپیٹ میں آ جائے گا۔ اسی دوران عالمی ادارہ صحت نے بھی کہا کہ یمن میں اب تک خناق کی بیماری کے قریب چھ سو اسّی کیسز ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔ ان میں سے اڑتالیس واقعات میں یہ بیماری مریضوں کی جان بھی لے چکی ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق یمن میں خناق کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :