اپنی بیٹیوں کی ٹانگیں بندھی دیکھی ہیں،انصاف دیا جائے،زیادتی کی گئی تین بچیوں کے والد کا مطالبہ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 17 جنوری 2018 13:06

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ اخبار 17 جنوری 2018 ) زیادتی کی گئی تین بچیوں کے والد نے انصاف کا مطالبہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے ایک رہائشی کا اپنے اہل خانہ سمیت تین مہینوں سے لاہور پریس کلب کے باہر مسلسل احتجاج جاری ہے۔جس کے مطابق اس کی تین بیٹیوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔والد کے مطابق اس کے پاس بچیوں کی میڈیکل رپورٹ بھی موجود ہے جب کہ اس کی ایک بیٹی ابھی بھی اغوا ہے۔

(جاری ہے)

والد کا مزید کہنا ہے کہ اس نے اپنی بیٹیوں کی ٹانگیں بندھی ہوئی دیکھی ہیں۔اور وہ ان لوگوں کو بلکل بھی معاف نہیں کریں گے۔والد نے پاکستان آرمی چیف سے انصاف کا مطالبہ کر دیا۔والد کا کہنا ہے کہ جہاں باقی بچیوں کو انصاف دیا گیا ہے وہاں اس کی بچیوں کو بھی انصاف دیا جائے۔اور اس کی بچیوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے تین ملزموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔اور اس کی بچیوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔ سوشل میڈیا پر متاثرہ خاندان کی وائرل ویڈیوآب بھی ملاحظہ کیجئیے